ناندیڑ:غیر منظم شعبے کے ملازمین‘مزدور،پھل فروش و دیگر ملازمین ای-لیبر کارڈ کے لیے اندراج کروائیں

ناندیڑ۔2۔اگست (ورق تازہ نیوز)ای-لیبر کارڈ کے اندراج کے لیے 3 اور 4 اگست کو ریاست میں ایک خصوصی رجسٹریشن مہم کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ لیبر کمشنر محسن اے سید نے اپیل کی ہے کہ ناندیڑ ضلع کے غیر منظم سیکٹر کے مزدوروں کو ای شرم پورٹل پر رجسٹر کرکے سرکاری اسکیم کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہیے۔ناندیڑ ضلع میں غیر منظم شعبے میں کام کرنے والے تمام کارکنوں کو اپنے قریبی کامن سروس سینٹر (سی ایس سی) پر جاکر رجسٹر کرنا چاہیے۔ کوئی رجسٹریشن فیس نہیں لی جائے گی اور رجسٹریشن مفت ہے۔ ناندیڑ ضلع کے لیے 13 لاکھ 27 ہزار 855 کا ہدف دیا گیا ہے۔ ان میں سے 3 لاکھ 10 ہزار 167 غیر منظم کارکن رجسٹرڈ ہیں۔ غیر منظم شعبے میں کام کرنے والے باقی مزدوروں کو بڑی تعداد میں اندراج کرکے حکومت کی اسکیم کا فائدہ اٹھانا چاہیے۔

کون رجسٹر کر سکتا ہے؟
گھریلو ملازمہ، سڑک پر سامان بیچنے والے، ڈیری فارمرز، آٹو ڈرائیور، مکینکس، سلائی مشین ورکرز، حجام، آشا ورکرز/آنگن واڑی ملازمین، بڑھئی، پینٹر، پلمبر، الیکٹریشن، بیوٹی پارلر، اخبار فروش، ہوٹل آپریٹر، پرنٹنگ ورکرز، سبزی فروش، بیڑی ورکرز۔ سینٹرنگ ورکرز، کنسٹرکشن ورکرز، مویشی پالنے والے، چھوٹے اور معمولی کسان، ماہی گیر، آرا مل ورکرز، نمک ورکرز، بنکر، بچت گروپس، پھل فروش، مزدور ورکرز، سیکورٹی اہلکار، لوہار، ہینڈ کارٹ ورکرز وغیرہ ملازمین ای رجسٹر کر سکتے ہیں۔ اس رجسٹریشن کے لیے درکار دستاویزات میں آدھار کارڈ، بینک پاس بک، ایکٹو موبائل نمبر (موبائل نمبر آدھار کارڈ سے منسلک) ہیں۔ اسسٹنٹ لیبر کمشنر محسن اے نے ناندیڑ ضلع کے تمام غیر منظم کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ خصوصی رجسٹریشن مہم کے تحت قریب ترین کامن سروس سینٹر (سی ایس سی) پر جائیں اور ای شرم کارڈ کے لیے ای شرم پورٹل پر اندراج کریں