ناندیڑ: 19 فروری: (ورق تازہ نیوز)بدھ کی درمیانی شہر وضلع میں کئی مقامات پر غیر موسمی بارش ہوئی جس سے کسانوں کو بہت پریشانی ہوئی۔ا س بارش سے گیہوں‘ ہربھرا ‘ہلدی ‘ کپاس کے علاوہ پپائی‘ٹماٹر‘پھول گوبی‘سبزیوںکو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے جبکہ آم کے پھول بھی گرے ہیں ۔

17تا20فروری کے درمیان مراٹھواڑہ کے مختلف علاقوں میں تیز ہواﺅں و بجلی کی گھن گرج کے ساتھ طوفانی بارش ہونے کامحکمہ موسمیات نے انتباہ دیاتھاجس کے مطابق ضلع میں کچھ مقامات پربارش ہوئی ۔طوفانی بارش سے کئی مقامات پر بجلی گرنے کے واقعات ہوئے ۔کنوٹ و نائیگاوں تعلقہ مں ایک ۔ایک فرد کی اسکی زدمیں آنے سے موت ہوئی ہے۔