حدگاو¿ں (ناندیڑ)23 نومبر۔(ورق تازہ نیوز): 18 سال کی عمر میں ایک نوجوان لڑکی نے اپنے عاشق کے گھر پہنچنے کے لیے 800 کلومیٹر کا سفر طے کیا ۔ تھانے سے ناندیڑ ضلع کے حدگاوں تعلقہ کے موضع مناٹھا جانے والی ایک نوجوان لڑکی کا واقعہ اتوار کو سامنے آیا۔ اس دوران لڑکی کے والدین جو اس کا پیچھا کر رہے تھے، نے پولیس سے کارروائی کا مطالبہ کیا۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ یہ دونوں باشعور ہیں۔ بالآخر نوجوان جوڑے نے لڑکی کے والدین کے بغیر شادی کر لی۔’وہ’ تھانے جیسے میٹرو شہر سے ہے اور ‘وہ’ لڑکا حدگاو ں تعلقہ کے چھوٹے سے دیہات مناتھا گاو ں سے تعلق رکھتا ہے۔

یہ دونوں پانچ سال پہلے ملے تھے جب لڑکاکام کے لیے تھانے شہر آیاتھا۔ دونوں کو چھوٹی عمر میں پیار ہو گیا تھا۔ لڑکی کے گھر میں یہ خبر پھیل گئی۔ اس نے رشتہ کی مخالفت کی کیونکہ دونوں ذاتیں الگ تھیں۔ اسلئے دونوں بے بس ہوگئے۔ اس کے علاوہ لڑکی نابالغ تھی اسلئے بھاگ کرشادی بھی نہیں کرسکتے تھے۔ اسی دوران کسی وجہ سے نوجوان گھر واپس آگیا۔ تاہم دونوں موبائل سے رابطے میں تھے۔ نوجوان گھر آیا تو اس نے تمام ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ بہن کی شادی کروائی‘ گھر بنایا۔ اس دوران لڑکی کی عمر18 سال ہوگئی جس کے بعد وہ مسلسل لڑکے سے شادی کاتقاضہ کرنے لگی ۔ اس دوران نوجوان اپنے والد کو فالج ہونے کی وجہ سے تھوڑا پریشان تھا۔ تاہم، لڑکی، جو شادی کے لیے پرعزم تھی، 18 نومبر کو تھانے اسٹیشن پہنچی اور سیدھے ناندیڑکیلئے نکل گئی۔ناندیڑ پہنچنے کے بعد وہ تعلقہ حدگاوں کے مناتھا گاوں آئی۔لڑکی کے گھر سے نکل جانے کے بعد والدین نے تھانے پولیس میں شکایت درج کرائی۔

تحقیقات میں معلوم ہواکہ لڑکی کے موبائل کی لوکیشن نے حدگاوں کامناٹھادیہات دکھارہا ہے۔لڑکی کے والدین بھی مناتھا پہنچ گئے۔ مقامی پولیس نے واقعے کی اطلاع لڑکی کے والدین کو دی۔ اس کے بعد پولس انسپکٹر ونود چوہن نے دونوں لڑکا۔لڑکی کوپولس تھانے طلب کیا۔ اس بار دونوں نے عمر کا ثبوت پیش کیا۔ دونوں باشعورو بالغ ہونے کی وجہہ سے پولیس نے لڑکی کے والدین کو سمجھایا پولس نے تعاون کرنے کا مشورہ دیا جس کے بعد ان دونوں کی شادی کردی گئی۔لیکن اس وقت لڑکی کے والدین وہاں سے چلے گئے ۔ لڑکادوسری ذات سے ہونے سے لڑکی کے واالدین ناراض تھے اور اس رشتہ کیلئے تیارنہیں تھے۔ مگرلڑکی نے ایک دوسری ذات کے لڑکے کا انتخاب کیا اور گاو¿ں کے لڑکے کے لیے گھر چھوڑ دیا۔ بالآخر انہوں نے ذات پات، امیر و غریب، شہر اور گاو¿ں کے بہت پرانے خیالات کی دیوار توڑ دی اور شادی کر لی۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔