ناندیڑ:عدالت میں بہنوی کوقتل کرنے والے ملزم کو سزائے عمرقید

ناندیڑ:22 جولائی(ورق تازہ نیوز) عدالت کی سیڑھیوں پراپنے بہنوی پر تلوار سے جان لیواحملہ کرکے قتل کرنے والے ملزم کو نئے چیف ڈسٹرکٹ جج شریکانت انیکر نے عمر قید اوردس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ناندیڑ کی فیملی کورٹ میں ہربنس سنگھ دلیپ سنگھ شیلیدار (34سال) ساکن عجب نگر اورنگ آبادکااپنی بیوی سے تنازعہ جاری تھا۔ فیملی کورٹ میں جوخاندانی تنازعہ جاری تھا اسکے حوالے سے 26 ستمبر 2017 کو چند لاکھ روپے کے چیک ہربن سنگھ کی اہلیہ کو ادا کیے جانے تھے۔ا

سی دن عدالت میں ہربنس سنگھ کا برادر نسبتی وکرم جیت سنگھ عرف وکی بلجیت سنگھ لکھاری، اس کی بہن پرمیندرکور، ماں پرکاش کور اور والد بلجیت سنگھ موجود تھے۔ عدالت میں دوپہر کے کھانے کی چھٹی ہوئی تھی اسلئےہربنس سنگھ کچھ دستاویزات کی زیراکس لینے کے لیے فیملی کورٹ کی سیڑھیوں سے نیچے اتر رہا تھا اس وقت وک جیت سنگھ عرف ویکی بلجیت سنگھ لکھاری (30سال) نے اپنے بہنوئی ہربنس سنگھ دلیپ سنگھ شیلیدار پر تلوار سے حملہ کر دیا۔ ا س حملے میں ہربنس سنگھ کے جسم پر کئی چوٹیں آئیں۔ اس کے بھائی پریت پال سنگھ جو اس دن اورنگ آباد سے اس کے ساتھ آئے تھے نے، زخمی بھائی ہربنس سنگھ کو ایک آٹو میں سوار کرکے علاج کے لیے اسپتال لے گئے۔ لیکن بدقسمتی سے اس حملے میں ہربنس سنگھ شیلیدار کی موت ہو گئی۔اس معاملے میں پریت پال سنگھ شیلیدار کی طرف سے دی گئی شکایت کے مطابق 27 ستمبر 2017 کو وزیرآباد پولیس نے قتل کا مقدمہ جرم نمبر55/2017 کے تحت درج کیا۔ اس وقت کے اسسٹنٹ پولس انسپکٹر سنیل بدے نے کیس کی جانچ کے دوران کئی سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی اور اسی جانچ کی بنیاد پر وکرم جیت سنگھ عرف وکی بلجیت سنگھ لکھاری، اس کے والد بلجیت سنگھ، ماں پرکاش کور، بہن پرمیندر کور کو اس معاملے میں ملزم بنایا گیا۔

اس کیس میں کل 15 گواہوں نے عدالت میں اپنے بیانات قلمبند کرائے، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر ایڈووکیٹ آشیش گودامگاوںکر نے مختلف مسائل پر پیش کیا۔نئے چیف ڈسٹرکٹ جج شریکانت انیکر نے تمام ثبوت و گواہوں کے بیانات کی بنیاد پر وکرم جیت سنگھ کو اپنے بہنوی کے قتل کا قصوروارٹھہرایااوردیگر ملزمین کو بری کردیا۔ملزم کو سزائے عمرقید و دس ہزار روپے جرمانہ کاحکم دیاگیا۔جرمانہ کی رقم ادا نہ کرنے پر مزید ایک سال زائد قید کی سزا ہوگی۔