ناندیڑ:عبداللطیف عمشان کا انتقال

1,035

ناندیڑ:16/ مئی ۔( ورقِ تازہ نیوز)قدیم شہر ناندیڑ کی معروف شخصیت جناب عبداللطیف عمشان (عرف گجراتی پاشا )ولد حافظ عبد القادر عمشان کا آج الصبح انتقال ہوگیا۔

مرحوم کی نماز جنازہ آج بروزِ منگل بعد نماز ظہر جامع مسجد نزد قلعہ روڈ ادا کی جائے گی اور تدفین سرائے میر عالم، ناؤ گھاٹ میں ہوگی ۔

مرحوم ملنسار شخصیت کے مالک تھے اور ہر کسی سے بہت ہی انکساری اور احترام سے ملتے تھے۔وہ، حاجی عبد الحمید عمشان،عبدالہادی عمشان اور محسن احمد عمشان کے بڑے بھائی تھے ۔آللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء کرے آمین ۔