ناندیڑ:عبدالقدیر پتنگ والے کا انتقال
ناندیڑ: مشہور بزرگ شاعر عبد القادر بے دل مرحوم کے بڑے فرزند عبدالقدیر پتنگ والے کا آج انتقال ہوگیا ہے۔ انکی نماز جنازہ آج بعد عشاء مسجد فخر اللہ سرائے اتوارہ ناندیڑ میں ادا کی جائے گی اور اسی سے متصل قبرستان میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء کرے ۔آمین