ناندیڑ : عبدالقایم عنصر کا IIT میں داخلہ یقینی

1,089

ناندیڑ:11ستمبر۔ ملک کا سر فہرست ادارے آئی آئی ٹی میں داخلہ کے اہل کے لیے قومی سطح کا امتحان جے ای ای مین پھر جے ای ای ایڈوانس امتحان لیا جاتا ہے۔اس سال جے ای ای مین میں تقریبا ۹ لاکھ طلباء نے حصہ لیا تھا۔ اس کے بعد جے ای ای ایڈوانس میں ۹ لاکھ میں سے ۱۵۵۰۰۰ طلباء اور سابقہ جے ای ای مین کے طلباء کو بھی جے ای ای ایڈوانس۔۲۰۲۲ میں امتحان دینے کا اہل قرار دیا گیا تھا۔

طالب علم عبدالقائم انصر شیخ عبداللہ نے پہلے جے ای ای مین میں 97.64 پرسنٹائل اور جے ای ای میں جنرل رینک 5040 اور او بی سی میں 979 رینک حاصل کرکے آئی آئی ٹی کی نشست محفوظ کر لی ہے۔واضح رہے کہ ملک میں آئی آئی ٹی کی جملہ تقریبا ۱۵۰۰۰ نشستیں ہیں۔ طالب علم عبدالقائم انصر کے والد شیخ عبداللہ سر ایک سرگرم تعلیمی جہد کار کے علاوہ مدینۃ العلوم ہائی اسکول میں معاون مدرس اور آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسویشن آئیٹا مہاراشٹر کے ریاستی مشاورتی کونسل کے ممبر اور ضلع صدر آئیٹا ناندیڑ ہے۔

طالب علم کے خاندان کا تعلق قدیم محلہ گاڑی پورہ بڑی درگاہ ناندیڑ سے ہے۔انکے دادا محترم عبدالرحمن صاحب محکمہ جنگلات کے وظیفہ ڈرائیور نانا مشہور مدرس مرحوم محمد عبدالحفیظ ۔تایا شیخ محمود علی سر لیکچرار فیض العلوم جونیئر کالج میں ہے اس کے علاوہ احمد علی سر حکیم علی سر نے مبارکباد دی۔