ناندیڑ:عبدالغفارڈپٹی میئر ‘کشو رسوامی اسٹینڈئنگ کمیٹی کے نئے چیرمین

5

ناندیڑ:یکمڈسمبر۔(ورق تازہ نیوز) کارپوریٹر عبدالغفار ناندیڑ واگھالا میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی میئر کا عہدہ سنبھالیں گے۔ اس کے ساتھ ہی کشور سوامی کو اسٹینڈنگ کمیٹی چیئرمین کے عہدے کے لیے نامزد کیا گیا ہے، اس کا باقاعدہ اعلان ابھی باقی ہے۔یہ دونوں نامزدگیاں کانگریس پارٹی نے اکتوبر 2022 میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کو مدنظر رکھ کر کیا ہے اس طرح کے چرچے سیاسی حلقوںمیں ہورہے ہیں۔سب سے پہلے مسز جے شری نلیش پاوڑے کو ناندیڑ واگھالا میونسپل کارپوریشن کا میئر بنایاگیا۔

اس وقت ایسی چرچہ تھی کہ جے شری پاوڑ اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں اور کانگریس کی طرف سے ایک بڑے گروپ کو راغب کرنے کیلئے کیاگیا۔اسکے بعدایڈوکیٹ مہیش کنک دنڈے کو کانگریس نے ہاوس لیڈر بنایاگیا۔اس دوران ڈپٹی میئراوراسٹینڈئنگ کمیٹی کاعہدہ خالی ہوگیا۔اسلئے کانگریس میںان دونوں عہدوں کیلئے رسہ کشی شروع ہوگئی۔

کانگریس پارٹی نے ڈپٹی میئرعہد ہ پر نئے کارپوریٹرو نوجوان عبدالغفارکو موقع دیا ہے جبکہ پہلے بھی چیرمین کاعہدہ سنبھال چکے کشور سوامی کو دوبارہ موقع ملا ہے۔میئرا ورچیرمین دونوں کاتعلق ایک ہی پربھاگ یعنی بھاگیہ نگر ے ہے ۔ا سلئے یہاں کے عوام کو کارپوریشن کے دو اہم عہدیدار ملے ہیں۔کانگریس پارٹی نے سال 2022ءمیں ہونے والے کارپوریشن کے عام انتخابات کے پیش نظر یہ تمام نامزدگیاں کی ہیں۔اس طرح کی بحث سیاسی حلقوں میں چل رہی ہے۔کل 2ڈسمبر کومذکورہ دونوں عہدوں کیلئے باضابطہ چناو ہوگا جس کے بعد انکے انتخاب کا سرکاری طو رپراعلان کیاجائے گا۔