ناندیڑ:عبدالرؤف پر حملہ کرنے والے دو افراد گرفتار

1,838

ناندیڑ:22جولائی: (ورق تازہ نیوز)کل کم جمعرات کی شب چکھل واڑی کارنر پر موبائل دُکان مالک عبدالر ؤف پر دوافراد نے تلوار سے حملہ کرتے ہوئے انہیں زخمی کردیاتھا۔حملہ کے بعد یہ ملزمان راجیہ رانی ایکسپریس سے فرارہورہے تھے کہ وزیرآباد پولیس نے فلمی اسٹائل میں انہیں گرفتار کرلیا۔

شہر چکھل واڑی علاقہ میں عبدالرؤف عبدالرزاق کی جنتا موبائل ایسیسریس کی دُکان ہے۔ کل21 جولائی کو رات 8 بجے کے بعد دو نوجوان وہاں آئے اور بلوٹوتھ ڈیوائس خریداجب ان سے پیسے طلب کئے گئے تو انہوں نے رقم دینے سے انکار کردیا اور الٹا عبدالرؤف پر تلوار سے حملہ کردیا۔

اس حملہ میں عبدالرؤف کی ہاتھ کلائی پر زخم آئے ۔ حملہ کرنےکے بعد حملہ آور یہاں سے فرار ہوگئے ۔ ا س دوران اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی وزیرآباد پولیس یہاں پہنچی۔ اس واقعے کو سمجھا اورچلتے چلتے پولیس ناندیڑ ریلوے اسٹیشن پہنچی۔ ممبئی جانے والی راجیہ رانی ایکسپریس ریلوے پلیٹ فارم پر کھڑی تھی۔ پولیس نے بڑی چالاکی سے ٹرین سے امرجیت سنگھ سیوک سنگھ راٹھوڑ(19سال) اور ایک نابالغ17سالہ لڑکاشامل ہےجو پنجاب کا رہنے والاہے کو گرفتار کرلیا ۔



عبدالرؤف عبدالرزاق کی شکایت کی بنیاد پر، وزیرآباد پولیس نے دونوں حملہ آوروں کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 326,323,504,506,34 اور ہندوستانی ہتھیار ایکٹ کی دفعہ 4/25 کے تحت مقدمہ نمبر 249/2022 درج کیا۔