ناندیڑ:عبدالرئیس خطیب اور عبدالریاض خطیب کو صدمہ جانکاہ
ناندیڑ:12/ستمبر ۔ (ورقِ تازہ نیوز)عبدالرئیس خطیب اور عبدالریاض خطیب ساکن گلزارِ باغ گلی نمبر 2،ڈاکٹر ثاقب اسپتال کے بازو ناندیڑ کی والدہ محترمہ آ سیہ بیگم زوجہ عبدالقدیر خطیب (مرحوم) کا آج بروزِ منگل 12/ ستمبر کو سہ پہر علالت کے باعث انتقال ہو گیا۔
مرحومہ کی نماز آج شب گیارہ بجے مسجد بڑی درگاہ گاڑی پورہ ناندیڑ میں ادا کی جائے گی اور اسی سے متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئے گی ۔
آللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء کرے آمین ۔