ناندیڑ:عبدالاحد کا حرکت قلب بند ہونے سے انتقال

ناندیڑ:7/ مارچ (ورقِ تازہ نیوز) حرکت قلب پر حملہ کے باعث شہر کے مشہور ٹیلر بھائی عبدالاحد ولد عبدالصمد صاحب آج 7 مارچ کو اپنے مالک حقیقی سے جاملے..اناللہ واناالیہ راجعون۔ مرحوم بہت ملنسار، خوش مزاج، اور بہت مشفق تھے. مرحوم، امجد سر (موظف مدرس مدینۃالعلوم) ، قاری اسعد صاحب صمدی(مدرسہ عربیہ تجوید القرآن،ناندیڑ)، ارشد ٹیلر، احمد سر، اسجد ٹیلر کے چھوٹے بھائی تھے.

اللہ تعالیٰ اپنے قرب خاص سے نوازیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور جملہ پسماندگان و متعلقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں ۔آمین یا رب العالمین ۔بعد نماز مغرب مدرسہ عربیہ تجویدالقران سے جنازہ نکلے گا اور نماز جنازہ کربلا میں شام ٹھیک 8 بجے ادا کی جائیگی.. انشاء اللہ۔

لواحقین میں والدین، اہلیہ، 2 بیٹے، 1 بیٹی اور 5 بھائی اور 5 بہنیں ہیں. جمعت علماء ضلع ناندیڑ و مسلم متحدہ محاذ کے ذمہ داران ومتعلقین سے گزارش ہے کہ عبدالاحد صاحب مرحوم کیلئے دعائے مغفرت و ایصال ثواب کا اہتمام کریں.اس طرح کی اطلاع سدی سلیم دیشمکھ نائب صدر جمیعت علماء ضلع ناندیڑ جنرل سکریٹری مسلم متحدہ محاذ نے دی ہے

_بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رت ہی بدل گئی_
_ایک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا_