ناندیڑ:عاشق جوڑے کی ٹرین کے سامنے چھلانگ لگاکرخودکشی

1,460

بھوکر :(ناندیڑ)10نومبر ( ورقِ تازہ نیوز) عادل آباد سے ممبئی جانے والی نندی گرام ایکسپریس کے نیچے آج شام 4 بجے کے درمیان ایک جوڑے نے خودکشی کرلی۔ خودکشی کرنے والے جوڑے کا نام شیوراج منوج کیتاموار (22، ساکن کاسرگلی بھوکر) اور دھارا مادھو مورے (ساکن ریٹھا تعلقہ بھوکر) ہیں۔

عادل آباد سے ممبئی کے لیے چلنے والی نندی گرام ایکسپریس بھوکر اسٹیشن کے لیے روانہ ہوئی تھی، شیوراج اور دھارا نے چھلانگ لگا دی۔ ریلوے فلائی اوور کے نیچے چلتی ٹرین کے سامنے دونوں نے یہ انتہائی اقدام اٹھایا جس کی وجہہ سے موقع پر ہی موت ہو گئی۔مقتول دھارا کے پسماندگان میں اس کے والدین اور ان کے چھوٹے بھائی اور چار بہنیں ہیں۔

متوفی دھارا سب سے بڑی تھی۔ وہ ٓئی ٹی آئی کے بعد ریٹھا میں خاندان کے ساتھ قیام پذیرتھی۔متوفی نوجوان یہاں کے کالج میں بی کام تھرڈ ایئر کی تعلیم حاصل کر رہا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ دکان میں اپنے والد کی مدد کرتا تھا۔ اس کے پسماندگان میں اس کے والدین اور دو بہنیں ہیں۔ دو بہنوں میں سے ایک کی دیوالی سے پہلے شادی ہوئی، دونوں کی خودکشی کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی، موقع پر تماشائیوں کی بڑی بھیڑ جمع ہوگئی، اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔پولیس مزید کارروائی کررہی ہے۔