ناندیڑ:طالبہ جنسی استحصال معاملہ‘ تین اساتذہ ملزمین گرفتار‘یکم فروری تک پولس کسٹڈی

بلولی: 27جنوری(ابراربیگ)بلولی تعلقہ کے شنکرنگر کے سائی بابا پرائمری اسکول کی ساتویں جماعت میںزیر تعلیم بارہ سالہ طالبہ کو اسکول کے اساتذہ نے ہی جنسی تشدد کا نشانہ بنایا۔اس معاملے میں تین ملزمین (اساتذہ)کو گرفتار کرلیاگیاجبکہ ایک ملزم ہنوزفرار ہے

صدرمدرس پردیپ ڈھونڈیبا اور لیکچرر دھننجے شیڑکے کوعدالت میں پیش کرنے پرانھیں یکم فروری تک پولس کسٹڈی میں بھیج دیاگیا ہے ۔ اس سے قبل گرفتار معلم شیخ رسول کو 28جنوری تک پولس کسٹڈی میں پہلے ہی بھیجاگیا ہے ۔
تفصیلات کےمطابق 12 سالہ طالبہ کو ثقافتی پروگرام کاویڈکودکھانے کے بہانے اسکول کے تین اساتذہ اورلکچررنے جنسی استحصال کیاتھا جس کی شکایت متاثرہ لڑکی کی والدہ نے پولس اسٹیشن میں درج کروائی تھی ۔اس معاملے میں اسکول کے صدرمدرس پردیپ پاٹل ‘اساتذہ سید رسول ‘ شیڑکے اور لکچرر راجوڑے کے خلاف مقدمہ درج کیاگیاتھا ۔اس واقعہ کے بعد سے ملزمین فرار ہوگئے تھے۔اس واقعہ کی مذمت میں ضلع بھر میں احتجاج کیاگیا ۔دو ملزمین پربھنی اور لاتور سے گرفتار کیاگیا ۔ آج 27جنوری کو بلولی عدالت میں پیش کیاگیا اورانھیں یکم فروری تک پولس کسٹڈی ریمانڈ میں بھیج دیا ہے ۔اس معاملے میں ملوث معلم دیانندراجوڑے ہنوزفرار ہے۔ پولس نے تیقن دیا کہ اس ملزم کوبھی جلد گرفتارکرلیاجائے گا۔

HAJJ ASIAN

WARAQU-E-TAZA ONLINE

I am Editor of Urdu Daily Waraqu-E-Taza Nanded Maharashtra Having Experience of more than 20 years in journalism and news reporting. You can contact me via e-mail waraquetazadaily@yahoo.co.in or use facebook button to follow me