BiP Urdu News Groups

ناندیڑ:13جنوری(ورق تازہ نیوز)کورونا ویکسین کا ساری دنیا کو بے صبری سے انتظارتھا لیکن اب یہ انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئی ہیں اور بھارت میں 16جنوری سے ٹیکہ اندازی مہم کاآغاز کیاجارہاہے ۔ ضلع کے 9مراکز پر محکمہ صحت عامہ کے 17ہزار99افسران ‘ ملازمین کو ٹیکہ دیاجائے گاجس کیلئے ضلع انتظامیہ نے تیاری کرلی ہے ۔

ناندیڑضلع میں کورونا کے تقریبا 22ہزار سے زائد مریض پائے گئے جس میں تقریبا چھ سو کے قریب مریضوں کی موت ہوئی ۔حالیہ چند دنوںسے ضلع میں نئے مریضوں کی تعدادمیں کمی آگئی ہے ۔حالانکہ ہر کسی کوٹیکہ کاانتظار تھا ۔ پہلے مرحلے میں محکمہ صحت عامہ کے افسران و ملازمین کو ٹیکہ دیاجائے گا۔جس کےلئے ضلع انتظامیہ نے 8جنوری کومشق بھی کی۔ٹیکہ اندازی کیلئے آن لائن اندراج کروانا لازمی ہے ۔

آن لائن اندراج ‘شناختی کارڈ کی جانچ کے بعد متعلقہ ملازم کو ٹیکہ دیاجائے گا۔متعلقہ شخص کو ٹیکہ اندازی کے فوری بعد گھرجانے کی اجازت نہیں رہے گی بلکہ نصف گھنٹہ تک اسی مقام پرٹھہرناہوگااگر کوئی تکلیف محسوس ہوئی تو فی الفور علاج کیاجائے گا۔ ضلع کے سرکاری اسپتال‘ دیہی اسپتال اور خانگی اسپتال سمیت 120 مقامات پر ٹیکہ اندازی کی جائے گی ۔ 16 جنوری کوپہلے مرحلے کی ٹیکہ اندازی کے بعد دوسری خوراک کب اور کہاں دی جائے گی اسکا پیغام انھیںموبائل پر روانہ کیاجائے گا۔ضلع انتظامیہ نے پوری تیاری کرلی ہے کیونکہ کچھ دن قبل ہی مشق بھی کی گئی اسلئے مرحلہ میں آسانی ہوگی۔اس طرح کی اطلاع ضلع سیول سرجن ڈاکٹرسیول سرجن ڈاکٹرنیل کنٹھ بھوسی کرنے دی۔