ناندیڑضلع کے ہرتعلقہ میں کورونا متاثرین کیلئے 70بیڈدستیاب‘شہر میں بھی 225بیڈکی فراہمی

ناندیڑ:20مارچ (ورق تازہ نیوز)ضلع میںفی الحال ایک بھی مشتبہ مریض نہیں ہے ۔کوروناکاوائرس مریض میں پائے جانے پر اسکے مریض کے علاج کیلئے آئسولیشن وارڈز تیار کئے جارہے ہیں اور ہرتعلقہ میں 70بیڈ دستیاب کروائے گئے ہیں اسکے علاوہ میڈیکل افسران کاتقرر بھی کیاگیا ہے ۔ضلع میںاب تک 19مشتبہ مریض پائے گئے تھے لیکن کسی میںبھی وائرس نہیں پایاگیااورسبھی کی رپورٹ منفی رہی ۔دوسری جانب کورونا وائرس کو پھیلنے سے بچانے کیلئے بڑے پیمانے پراقدامات کئے جارہے ہیں ۔ممبئی ‘ پونہ اور بیرون ممالک میںناندیڑکے رہنے والے لوگ واپس آرہے ہیں جس کے مدنظر اُن پر سنجیدگی سے توجہ دی جارہی ہے ۔

مشتبہ مریض کو اسی وقت روک کر اسکی تشخیص کی جارہی ہے ۔ ضلع میں کورونامرض اوراسکے مشتبہ مریضوں کی دیکھ بھال کیلئے ہر تعلقہ میں 70بستروں کانظم کیاگیا ہے جس میں 20بستر علاج کیلئے اور باقی بستر آئیسولشن وارڈ میں رکھے جارہے ۔50بستر کورونوٹائل یعنی مشتبہ مریضوں کیلئے دستیاب کروائے گئے ہیں ۔ضلع میں کُل 10120بیڈ کی دستیاب ہوگئی ہے ۔کارپوریشن حدو د کے نانانانی پارک میں مردوں کیلئے اور ونائیک نگر میں کارپوریشم اسپتال میں خواتین کےلئے 25بیڈ کاکرونوٹائل وارڈ تیار کیاگیا ہے ۔جہاں پرمشتبہ مریض کو چودہ دنوں تک نگرانی میں رکھا جائے گا۔