ناندیڑ:23 فروری (ورق تازہ نیوز)نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے سڑک کے کنار ے زخمی حالت میں پڑے ہوئے نوجوان کوضلع کلکٹر نے فی الفور مدد پہنچاتے ہوئے اسپتال میں داخل کروایا جس کی وجہہ سے نوجوان کی زندگی بچ گئی ۔یہ واقعہ گزشتہ شام سونکھیڑ کے قریب رونما ہوا ۔ضلع کلکٹرڈاکٹرویپن اٹنکر منگل کو سونکھیڑ کی سمت جارہے تھے کہ یونیورسٹی سے قبل ڈھلان پرایک شخص زخمی حالت میںسڑک پر پڑاہواتھا۔

اسکی موٹرسائیکل کو نامعلوم گاڑی نے ٹکر ماری تھی جس کے بعد وہ گاڑی ڈرائیور اپنی گاڑی کے ساتھ فرارہوگیاتھا۔حادثہ کے بعد نوجوان سڑک پر ہی تڑپ رہاتھا۔ اس وقت ضلع کلکٹرکی کارسڑک سے گزررہی تھی جب ا نکی نظر زخمی نوجوان پرپڑی فی الفوراپنی کار روک دی اور موٹرسائیکل سوار کو میڈیکل اسپتال میں داخل کروایا ۔

اس موقع پر کلکٹر کے ساتھ تحصیلدار کرن امبیکر بھی موجود تھے۔زخمی نوجوان کا نام اودھو گنگارام کونڈلواڑے عمر 35سال ساکن موکلے واڑی تعلقہ قندہار) بتایاجاتاہے ۔ ضلع کلکٹر نے انسانی ہمدردی کی عمدہ مثال پیش کی جس کی وجہہ سے ایک نوجوان کی جان بچ گئی ۔