ناندیڑضلع میں 66881 افراد کاداخلہ‘تمام 28 دن کےلئے کوارنٹائن‘غیرممالک ک 181 افرادکاشمار

ناندیڑ:7اپریل(ورق تازہ نیوز)ناندیڑضلع میں بیرون شہروں اور غیرممالک سے داخل ہونے والے افراد کی تعداد 66881 تک پہونچ گئی ہے ۔ ضلع کے شہری‘دیہی اور میونسپل کارپوریشن حدود میں محکمہ صحت عامہ کی جانب سے سروے کروانے کے بعد معلوم ہوا ہے کہ ان تمام افراد کو 28 دنوں کیلئے ہوم کورائنٹائن کیاگیاہے ۔

سروے کے مطابق اردھاپور میں 2203‘بھوکر 2034‘بلولی 4191‘ دیگلور6632‘دھرم آباد 1399‘حدگاوں 4539‘ حمایت نگر1745‘قندہار 9025‘ کنوٹ 2435‘ ماہور 3163‘مدکھیڑ1571‘مکھیڑ 9272‘نائیگاوںں 5939‘ ناندیڑ2238‘عمری 1792‘میونسپل کارپوریشن حدود میں 4005 افراد کوارنٹائن میںہیں۔ ضلع میںغیرممالک سے داخل ہونے والے افراد 181 ہیں ۔ سعودی عربیہ کے 49‘جرمنی 3‘ فرانس 1‘ جارجیہ 3‘ آسٹریلیا 8‘ مصر2‘ انڈونیشیا 13‘روس 6‘امریکہ 5 ‘ افراد ہیں ۔ دہلی کے تبلیغی مرکز سے شہر میں آنے والے جملہ 16افراد ہیں۔