Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

ناندیڑضلع میں 17تا21اکتوبرکے درمیان واپسی کی بارش کاامکان

ناندیڑ:17 اکتوبر۔(ورق تازہ نیوز)فی الحال ریاست میں واپسی کی بارش جاری ہے اور گزشتہ کچھ دنوں سے ریاست کے بیشترعلاقوں میں موسلادھار بارش ہورہی ہے ۔ ناندیڑ ضلع میں بھی گزشتہ ہفتہ اچھی بارش ہوئی تھی۔پڑوسی ریاست تیلنگانہ میں آئے طوفان کے باعث ناندیڑ ضلع میں اسکا اثر رہا اوریہاں بھی طوفانی بارش ہوئی ۔

تین دنوں سے بارش کاسلسلہ بند ہے لیکن آج محکمہ موسمیات نے پھر ایکبار واپسی کی بارش کا اشارہ دیا ہے اور ناندیڑضلع کے کسانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی فصلوں اور ذخیرہ کرکے رکھی فصل کی حفاظت کریں۔ ناندیڑضلع میں 17تا 21 اکتوبر کے درمیان بارش کااشارہ دیاگیاہے۔فی الحال کسان سویابین اور کپاس کی فصل کاٹ رہے ہیں۔ اسلئے کسانوں سے اپیل ہےکہ وہ اپنی فصلیں کٹائی کے بعد محفوظ مقامات پر منتقل کریں ۔اس طرح کی اطلاع ڈسٹرکٹ زرعی سپرنٹنڈنٹ آربی چلودئے نے دی ہے۔