ناندیڑضلع میں گھر میں ڈکیتی کی خونی واردات،لٹیرے خاتون کوقتل کرکے لاکھوں کے زیورات لوٹ لئے

610

ناندیڑ:24 ۔جنوری (ورق تاز ہ نیوز) شہر دیگلور میں 23 جنوری کی آدھی رات کو ڈاکوو¿ں نے ایک گھر میں ڈکیتی کرکے 3 لاکھ 89 ہزار لوٹ لیے اور اس گھر میں موجود 60 سالہ خاتون کو قتل کردیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج سے معلوم ہوا ہے کہ تین ڈاکو تھے۔ شری پتراو¿ رام جی پاٹل (90 سال) کا مکان لال بہادر شاستری نگر دیگلور میں ہے۔ وہ یڈورتعلقہ دیگلور کے متوطن ہے۔ اس کیس کے شکایت کنندہ سری پت راو¿ پاٹل اپنی تیسری بیوی یعنی چندرکلا سری پت راو پاٹل (60) کے ساتھ رہتے ہیں۔

شری پت راو¿ پاٹل کو پہلی بیوی سے ایک بیٹی اور دوسری بیوی سے 5 بچے ہیں۔ان کی تیسری بیوی چندرکلابائی کی کوئی اولاد نہیں ہے لیکن ان کے پہلے شوہر سے کافی دولت ملی ہے۔ 23 جنوری کو شری پت راو¿ پاٹل اور چندر کلا بائی اپنے گھر کا مین گیٹ بند کرنے اور رات 9 بجے تالا لگانے کے بعد گھر کے اندر تھے۔ چندر کلا بائی ٹی وی دیکھتے دیکھتے سو گئی۔ شری پت راو¿ پاٹل اس سے پہلے ہی سو چکے تھے۔ 11.30 بجے کے قریب شری پت راو کو محسوس ہوا کہ انکے چہرے پر کچھ وزن رکھا ہوا ہے۔ اسلئے وہ نیند سے بیدار ہوئے۔ ایک شخص چندراکلابائی کے پاس نظر آرہا تھا۔

شری پت پاٹل نے ان لوگوں سے کہاکہ ہمیں مت مارو، جو چاہو لے لو، اسی دوران چندرکلا بائی کے منہ کو ڈاکووں نے رومال سے باندھ دیا۔ چوروں نے چندرکلابائی کے گلے سے 15 گرام سونے کا ہار، ہاتھ 50 گرام سونے کی چوڑیاں اور 70 تولہ چاندی کے والے زبردستی چھین لیئے۔ ڈاکوو¿ں نے ساڑھے بارہ تولے طلائی زیورات جن کی مالیت 3 لاکھ 75 ہزار روپے اور چاندی کی 70 تولے مالیت 14 ہزار روپے ہے، مجموعی طور پر 3 لاکھ 89 ہزار روپے کے زیورات لوٹ لئے ڈاکو کے گھر سے بھاگنے کے بعد شری پت راو¿ پاٹل نے آس پاس کے لوگوں کوطلب کیا۔ جب چندر کلا بائی کو ہسپتال لے جایا گیا تو پتہ چلا کہ وہ پہلے ہی مر چکی تھی۔ سوامی نے پولیس کو فون پراس واقعہ کی اطلاع دی۔

دیگلور پولیس نے اس سلسلے میں تعزیرات ہند کی دفعہ 302، 397، 354 کے تحت مقدمہ نمبر 39/2023 درج کیا ہے۔ اس جرم کی جانچ دیگلور پولس انسپکٹر موہن ماچھرے کو سونپی گئی ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق سی سی ٹی وی میں نظر آنے والے ڈاکو تین نوجوان ہیں جن کی عمریں 20 سے 30 سال کے درمیان ہیں۔ دیگلور پولیس نے ان کی تلاش کے لیے مختلف ٹیمیں مختلف مقامات پر روانہ کر دی ہیں۔