ناندیڑضلع میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ گئی

279

ناندیڑ:29 جولائی۔( ورق تازہ نیوز)موسم میں تبدیلی کے ساتھ ہی ناندیڑضلع میں کورونا کے مثبت معاملات میں اضافہ ہورہاہے۔ایک ہفتہ سے کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ رہی ہے۔آج بھی سب سے زیادہ 17افراد اس مرض میں مبتلا پائے گئے ہیں۔ ضلع میں آج موصول ہونے والی 180 رپورٹس میں سے 17 رپورٹس کورونا سے متاثر آئی ہیں۔

اس میں 14 رپورٹس آر ٹی پی سی آر اور 3 اینٹیجن ٹیسٹ میں مثبت آئی ہیں۔ اب تک ضلع میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 1 لاکھ 3 ہزار 134 تک پہنچ گئی ہے جن میں سے 1 لاکھ 398 مریضوں کوعلاج کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ اس وقت 44 مریض زیر علاج ہیں۔ضلع میں اب تک جاں بحق مریضوں کی تعداد 2 ہزار 692 ہے۔

آج کے 17 مثبت مریضوں میںناندیڑ میونسپل کارپوریشن حدود میں 4،ماہور 3، بھوکر 1، نائگاو¿ں 1، دھرم آباد 1، بسمت1،حدگاو¿ں 2 ‘ بلولی سے 3 مریض اینٹیجن ٹیسٹ میں کوویڈ19 سے متاثر پائے گئے۔جبکہ صحت یاب مریض بھی آج زیادہ ہوئے ہیں۔آج 13 کورونا مریضوں کو علاج کے بعد صحت یاب ہونے کے بعد چھٹی دی گئی ۔