ناندیڑضلع میں موسلادھاربارش‘ایلوالرٹ جاری

546

ناندیڑ:4اگست (ورق تازہ نیوز)ریزیڈنٹ ڈپٹی کلکٹر پردیپ کلکرنی نے ناندیڑ ضلع میں 4 اگست سے 8 اگست تک ایلو الرٹ جاری کیا ہے ۔جسکے مطابق ضلع بھر میں موسلادھار بارش ہوسکتی ہے ۔انھوں نے شہریوں کو کیا کرنا چاہیے اور کیا نہیں کرنے کی ہدایات بھی دی گئی ہیں۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے 4 اگست سے 8 اگست کے درمیان ایلو الرٹ جاری کردیا ہے جس کا مطلب ہے کہ گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے والی ہے۔

بعض مقامات پر بادل پھٹنے جیسی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔ اس لیے شہریوں کواب چوکنا رہنا بہت ضروری ہے۔ دوسری جانب کل رات اور آج علی الصبح طوفانی بارش ہوئی جس کی وجہہ سے شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی داخل ہوگیا۔اس کے علاوہ دیہی علاقوں میں بادل پھٹ جانے جیسی بارش ہوئی ہے ۔ مانجرا علاقہ میں اس طرح کی بارش ہوئی ہے جس سے یہاں پر فصلوںکا بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ۔ گزشتہ چند دنوں سے بارش آرام کر رہی تھی،مگر کل 2 اگست کی شام کو گرج چمک کے ساتھ اپنی آمد کا اشارہ دے رہی تھی۔ کچھ دیر بعد موسلا دھار بارش شروع ہوگئی،

پانی کا زور تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہا اور پھر کچھ دیر کے لیے بارش رک گئی۔ صبح 5 بجے سے پھر بارش ہوئی، بارش تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی، بارش سے شہر کے کئی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، کئی مقامات پر گھٹنوں تک پانی جمعہوگیا۔ دیہی علاقوں میں بھی پانی نے کئی مقامات پر تباہی مچا دی، کئی کھیت پانی میں بہہ گئے، بقا کی توانائی کے ساتھ جزوی طور پر اگائی گئی فصلیں دوبارہ گر گئی ہیں، آج بھی ایسا لگتا ہے کہ قدرت معاف کرنے کو تیار نہیں۔