ناندیڑ ضلع میں لاک ڈاون میں 31 اگست تک توسیع

2

ناندیڑ:31۔جولائی۔ (ورق تازہ نیوز)آج ناندیڑضلع کلکٹر ڈاکٹر ویپن اٹنکر نے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ 29جولائی 2020ءسے ریاست مہاراشٹر میں مشن بگن اگین کے تحت کچھ شرائط میں نرمی کرتے ہوئے لاک ڈاون (تالہ بندی) کی معیاد میں 31 اگست 2020 تک توسیع کی گئی ہے۔

اسلئے ناندیڑضلع میں بھی 31 اگست تک لاک ڈاون رہے گا۔اور دوکانیں و کاروبار کو صبح سات تا شام پانچ بجے تک جاری رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ان احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔

lockdaon