ناندیڑضلع میں شام 9تاصبح 5بجے تک کرفیو نافذ’حجامت خانے‘سلون ‘ مساج گھر‘ بیوٹی پارلر کودوبارہ بند کردیا گیا
جلوس جنازہ میں اب 50 کے بجائے صرف 20 افراد کو شرکت کی اجازت
ناندیڑ:یکم جون (ور ق تازہ نیوز )ناندیڑضلع میں کرونا وباءکوروکنے اور اس کے خاتمہ کےلئے ضلع میں یکم جون 2020 سے آئندہ احکامات جاری ہونے تک فوجداری عمل درآمدسمیت 1973 کی دفعہ 144(1) (3) کولاگو کردیاگیا ہے۔اس طرح سے ضلع میںشام نو بجے تا صبح پانچ بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔اس طرح صحت عامہ کے تحفظ کے مدنظر ضلع میں تمام سیلون ‘مساج گھر ‘حجامت خانے ‘بیوٹی پارلر کودوبارہ بندکردیاگیا ہے ۔ لاک ڈاون نمبر 4میں ان دوکانوں کو کھلنے رکھنے کی اجازت دی گئی تھی ۔ اس طرح کے احکامات ضلع کلکٹر ناندیڑ ڈاکٹرویپن اتنکر نے 31 مئی کو جاری کئے ہیں۔
احکامات کے مطابق جلوس جنازہ میں 50افراد کی شرکت کی اجازت دی گئی تھی لیکن اب اس تعداد میں کمی کرتے ہوئے اسے 20 افراد تک محدود کردیاگیا ہے ۔جلوس جنازے میں20سے زائدافراد شرکت نہیں کرسکتے ہیں۔
کرفیو کے دوران کسی کوباہر پھرنے چلنے کی اجازت نہیں ہے ۔ البتہ سرکاری ملازمین ‘افسران اور میڈیکل دواخانوںن وغیرہ سے متعلق ملازمین افراد کو کرفیو میں ضروری کام سے باہر نکلنے کی اجازت دی گئی ہے ۔
اگر کوئی بلاوجہ باہر پھرتا ہوا دیکھائی دے گاتواسکے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی ۔ناندیڑضلع نان ریڈ زون میں ہونے کی وجہ سے یہاں دوکانوں اورکاروبار وغیرہ کو کنٹیمنٹ زون چھوڑ کر مشروط صبح نو تاشام پانچ بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت دی گئی تھی ۔
یہ سہولت آئندہ بھی جاری رہے گی ۔اس حکم کی خلاف ورزی کرنے و الوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی ۔ضروری اشیاءکی ذخیرہ اندوزی کرنےوالے تاجروں کے خلاف کاروائی کی جائے گی ۔