ناندیڑ:19۔اپریل(ورق تازہ نیوز)ضلع میں لوٹ مار‘جبری چوری‘چوری کی وارداتیں عام ہوگئی ہیں لیکن اب قتل کی وارداتیںبھی بہت زیادہ ہورہی ہے جس کااندازہ گزشتہ ساڑھے تین ماہ میں رونما ہونے والی قتل کی 23وارداتوں سے لگایاجاسکتا ہے۔محض چند100تا115 دنوںمیں ضلع میں 23افراد کوقتل کیا گیا ہے ۔جس کی تفصیلات اس طرح ہے ۔

31ڈسمبر2021 کی درمیانی شب سنتوش بھالے کومالیگاوں روڈ پرقتل کیاگیا ۔ 3جنوری 2022 کو عبدول پٹھان بھوپال واڑی تعلقہ لوہا ‘ 4جنوری کوڈھونڈو پولاوار منور عمری ‘ 5 جنوری کو وشال دھماڑ شاردا نگر ناندیڑ‘31جنوری کوحدگاوے بلی رام سوریہ ونشی تڑنی‘ 2فروری کو شاہ جی موہن جادھو‘ ہون وڑج مکھیڑ‘19فروری انیل شیجوڑے مگن پورہ ناندیڑ‘21فروری رشیدخاں حسن خاں و انکے بیٹے کاقتل ‘ کنڈلواڑی ‘24فروری کو شیخ چاندپاشاہ خان میاں ‘واجے گاوں‘ یکم مارچ کو پرفل راج بھوج و سنتوش راج بھوج ‘دے گاوں چال ناندیڑ‘9مارچ عبدالیوسف قادر دیگلورناکہ ناندیڑ‘19مارچ چندرکلا پارڈی خورد کنوٹ‘21مارچ گجیندر کیلاس ٹھاکور

وسرنی تعلقہ ناندیڑ ‘ 23مارچ اویناش بھوئیر ہستاپور تعلقہ حدگاوں ‘29مارچ مادھودیوہارے نارلی تعلقہ قندہار ‘2اپریل بھیم راوجداڑے برڈ شیوالہ حدگاوں‘5 اپریل رنجناتوکلواڑ بیڑکونی ‘بلولی ‘5 اپریل سنجے بیانی شاردانگرناندیڑ ‘10اپریل وٹھل کامڑے وسرنی تعلقہ ناندیڑ‘10اپریل پنڈلک آڈے ناندگاو تانڈا‘اسلاپور ‘14 اپریل سچین تھورات ‘بلی رامپور ناندیڑ۔