ناندیڑ:12جنوری(ورق تازہ نیوز)ضلع میں 14 جنوری بروز جمعرات صبح 6 بجے سے جمعرات 28 جنوری 2021 کی درمیانی رات تک حکم امتناعی و اسلحہ بندی ایکٹ نافذ کیاگیا ہے ۔

اس طرح کے احکام ضلع مجسٹریٹ ویپن اٹنکرنے جاری کئے ہیں۔

ضلع میں امن وامان برقرار رکھنے کے لئے ممبئی پولیس ایکٹ 1951 کی سیکشن 37 (1) اور (3) کے تحت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ 14 جنوری 2021 بروز جمعرات ، 28 جنوری 2021 کی صبح 6 بجے سے ضلع میںاسلحہ بندی اورحکم امتناعی احکام نافذ کردئےے گئے ہیں۔

اس حکم کا اطلاق ان جلوسوں پر نہیں ہوگا جو خصوصی طور پر آن ڈیوٹی پولیس افسران کی اجازت کے علاوہ، سرکاری ملازمین ، شادیوں ، جنازوں ، مذہبی تقاریب ، یاترا اور دیگر اہل حکام کے ذریعہ اجازت دیئے گئے پروگرام پرلاگونہیں رہے گا۔

BiP Urdu News Groups