ناندیڑضلع میں حکم امتناعی نافذ

1,639

ناندیڑ:18اگست(ورق تازہ نیوز)ناندیڑ ضلع میں جمعرات 18 اگست 2022 کی صبح 6 بجے سے یکم ستمبر 2022 کی آدھی رات تک حکم امتناعی نافذ رہے گی ۔ یہ اطلاع ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر کے دفتر نے دی ہے۔ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے دفعہ 37 (1) اور (3) کے تحت 18 اگست بروز جمعرات صبح 6 بجے سے یکم ستمبر 2022 کی آدھی رات تک ضلع میں اسلحہ پر پابندی اور اجتماعات پر پابندی کا حکم دیا ہے۔

ممبئی پولیس ایکٹ 1951 کے مطابق، پانچ یا اس سے زیادہ افراد کو عوامی احاطے میں یا اس کے آس پاس کے علاقہ میں جمع ہونے سے منع کیاگیاہے۔اس حکم کا اطلاق ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران، سرکاری ملازمین، شادیوں، جنازوں، مذہبی تقریبات، یاترا اور دیگر مجاز حکام کے ذریعہ خصوصی طور پر اجازت یافتہ جلوسوں پر نہیں ہوگا۔