• 425
    Shares

عمری:12اگست (ورق تازہ نیوز)عمری تعلقہ کے موضع لمٹیک میںبینر لگانے کی معمولی بات پر چھ افراد نے گاوں کے نوجوان کومارپیٹ کی جس کی دوران علا ج موت ہوگئی۔عمری پولس اسٹیشن میں چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کیاگیاہے۔

لمٹیک کے مہیش سریش راو پاٹل 29سال 9اگست کو کھیت سے گاں کی سمت جارہے تھے اس وقت خشال موہن راو پاٹل ‘آدتیہ پاٹل‘سنیتا خشال پاٹل‘ترمبک مادھوراو پاٹل]شیلش ترمبک پاٹل‘ ماروتی عرف منوج اشوک پاٹل نے مہیش پاٹل کوگھر طلب کیااور جان سے مارنے کے مقصد سے اسکی زبردست پٹائی کردی ۔اس دوران ایک ملزم نے مہیش کے سر میں بیاٹ سے زبردست وار کیا جس کی وجہہ سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔نوجوان کو شدیدزخمی حالت میں عمری کے دیہی اسپتال میں داخل کیاگیا ۔

ڈاکٹرنے کہاکہ مریض کوما میں چلاگیااسلئے ناندیڑ منتقل کیاجائے ۔رشتہ داروں کے کہنے پر تیلنگانہ کے نظام آباد کے خانگی اسپتال میں نوجوان کو داخل کیاگیا۔مگر علاج کے دوران 12اگست کو نوجوان نے آخری سانس لی ۔اس معاملے میں مقتول کی والدہ کلاوتی پاٹل کی شکایت پر مذکورہ ملزمین کے خلاف مقدمہ دجر کیاگیا ہے۔ڈی وا ے ایس پی وکرانت گائیکواڑنے عمری کادورہ کیا۔مزید تفتیش پی آئی موہن بھوسلے کی رہنمائی میں اسسٹنٹ پی آئی رگھوناتھ شیوالے کررہے ہیں۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔