Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

ناندیڑضلع میں آج سے دوکانیں اورکاروبار شروع کرنے مشروط اجازت پڑھئے تفصیلی خبر

IMG_20190630_195052.JPG

آٹورکشہ ‘کاروں ‘ موٹرسائیکلوں کو چلانے کی اجازت ‘مذہبی عبادت گاہیں‘ تعلیمی ادارے ‘ ہوٹل‘ دھابے ‘پا ن پٹیاں وغیرہ بند رہیں گے ‘رات 7بجے تاصبح 7 بجے تک کرفیو نافذ

ناندیڑ:22 مئی ۔(ورق تازہ نیوز)ضلع کلکٹر ڈاکٹرویپن اٹنکر نے پنے 21 مئی 2020کے احکام نامہ میںناندیڑ ضلع میں مشروط طور پر دوکانیں اورکاروبار شروع کرنے کی اجازت دی ہے ۔ یہ دوکانیں اور کاروبار 22 مئی سے کھلنے تھے لیکن ضلع کلکٹر کااحکام نامہ آج 22 مئی کو تاخیر سے جاری کیاگیا اسلئے بروز ہفتہ 23مئی سے دوکانیں اور کاروبار صبح نو بجے تاشام پانچ بجے تک کھلے رہیں گے ۔ شام سات بجے تاصبح سات بجے 31 مئی تک ضلع میں سکت کرفیو نافذ رہے گا۔ تمام دوکانیں اورکاروبار ضلع کے کنٹینمنٹ زون میں کھولنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے ۔ البتہ اس زون میں ضروری اشیاء(کھانے پینے کی اشیائ) اور دواﺅں کی دوکانیں کھلی رہیں گی ۔ضلع بھر میں جن دوکانوں اورکاروبارات کو شروع کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے وہ مندرجہ ذیل ہیں۔

  1. تما م اسکول ‘کالج ‘تعلیمی تربیتی ادارے ‘ٹیچنگ انسٹی ٹیوٹ وغیرہ بند رہیں گے ۔البتہ آ ن لائن تعلیمی کلاسوں کو اجازت دی گئی ہے ۔(۲) ہاسپٹل‘ ریسٹورنٹ اور دیگر ہاسپلیٹی کی خدمات انجام دینے پولس ‘سرکاری افسران ‘صحت عامہ محکمہ کے ملازمین کو مذکورہ مقامات کو طبی خدمات انجام دینے کےلئے استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے ۔
  2. تمام سینما ہال ‘ شاپنگ مال ‘ورزش گھر ‘سوئمنگ پول‘ تفریحی پارک ‘تھیٹر‘باراور سبھاگرہ ‘اسمبلیی ہال وغیرہ بند رہیں گے ۔
  3. تمام سماجی ‘ سیاسی ‘ کھیل کود ‘ تفریح کے پروگرام ‘تعلیمی و ثقافتی ‘مذہبی ‘جلسے کانفرنسیں منعقد کرنے پر پابندی رہے گی۔
  4. تما م مذہبی عبادت گاہوں ‘پوجا کے مقامات کوبند رکھا گیا ہے ۔ مذہبی جلسوں ‘جلوس پرپابندی رہے گی ۔
  5. ضلع کے تمام ہفتہ واربازار بند رہیںگے ضلع کے تمام ڈھابے ‘تمباکو‘ اورتمباکو سے تیار اشیاءکی دکانیں ‘چائے کافی سنٹر ‘پان ٹھیلے ‘ پان پٹیاں ‘ اورکولڈڈرنکس کی تمام دوکانیں بند رہیں گی ۔

ضلع کلکٹر کے احکامات میں کہا گیا ہے کہ ناندیڑضلع نان ریڈ زون میں ہونے سے ابتداءمیں بیان کردہ مندرجہ بالا دوکانوں اور کاروبارات کو شروع کرنے کی اجازت دی ہے ۔مکتوب میں واضح کردیاگیا ہے کہ دوپہیوں والی موٹر سائیکل پرصرف ایک شخص کو بیٹھنے ‘تین پہیوں والی گاڑیوں (آٹورکشہ وغیرہ) میں 2+1 افراد کو چار پہیوں والی موٹر گاڑیوں(کار وغیرہ)میں2+1 افراد کو بیٹھنے کی اجازت رہے گی ۔

ناندیڑضلع میں بسوں کوضلع کے اندر چلانے کی اجازت دی گئی ہے لیکن ان میں 50 سواریاں ہی بیٹھائی جائیں گی ۔

تمام دوکانوں اور بازار کے علاقوں کوشروع کرنے کی اجازت دی گئی ہے لیکن یہاں سماجی دوری پر سختی سے عمل کرنا ہے۔ اگرکوئی اس پرعمل نہیں کرتا ہے تو اس کے خلاف اصول و ضوابط کے مطابق کاروائی کی جائے گی ۔ خلاف ورزی کرنے والوں سے جرمانہ کی رقم وصول کی جائے گی ۔ دوکانوں میں داخل ہونے سے قبل ہاتھ دھونا ضروی ‘ سینٹائز کااستعمال کرنا ہوگا ۔ایک وقت میں دوکان میں صرف پانچ افراد ہی داخل ہوسکتے ہیں ۔ دوکانداروں اور گاہکوں کے چہرے پرماسک ہونا لازمی ہے اگر خلاف ورزی ہوتی ہے تو فی کس دس ہزار روپے جرمانہ کیاجائےگا ۔مقررہ وقت سے زائد وقت تک اگرکوئی دوکان کھلی رہتی ہے تواس پرپانچ ہزار جرمانہ عائد ہوگا ۔