ناندیڑ:26اپریل ( ورق تازہ نیوز) ضلع میں چوری کی تین وارداتیں دھرم آباد ‘ لوہا اور عثمان نگر پولس اسٹیشنوں کی حدود میں رونما ہوئی ہیں ۔ دھرم آباد پولس ذرائع کے بموجب 24اپریل کو شہر کے رکمنی نگر میںرہنے والے کیلاس گوئندراو( جونیئر کلرک ) پنچایت سمیتی دھرم آباد کے مکان کارات کے وقت نامعلوم افراد نے قفل توڑا اور الماری سے نقد 7ہزار روپے چوری کرلئے ۔یہ واقعہ دوپہر دو بجے رونما ہوا ۔ پولس نے فریادی کی شکایت پر مقدمہ درج کردیا ہے ۔
٭لوہا:شہر کے بڈوائی نگر میں واقع مکان سے چوروں نے تیس ہزار روپیوں کاسامان چوری کرلیا ۔ 22 اپریل تا 25اپریل کے درمیان فریادی وٹھل راو¿ رام راو چوہان ساکن بڈوائی نگرلوہا اپنے گھرکوقفل لگاکر بیرون شہر گئے تھے اسی اثناءمیں چوروںنے گھر کاقفل توڑ کر دو سیلنگ فین ‘ ساڑیاں و بچوں کے ڈریس ودیگر گھریلو سامان سمیت 30 ہزار کا مال چوری کرلیا۔ فریادی جب گھر واپس لوٹے تو انھیں چوری کا پتہ چلا ۔ لوہا پولس اسٹیشن سے ربط قائم کرکے اسکی شکایت درج کروائی ہے ۔
٭عثمان نگر:قندہار تعلقہ کے موضع کاٹ کڑمبا میں مکان کا قفل کھول کر چوروں نے ایک لاکھ 48ہزار روپیوں کا سامان چور ی کرلیا ۔ناگوراو¿ نے پولس میںشکایت درج کروائی کہ 24اپریل کو دوپہر بارہ تا ایک بجے کے درمیان نامعلوم افراد گھر کی چابی حاصل کرکے قفل کھول کر اندرداخل ہوئے اور صندوق کاقفل توڑ کر سونے کے زیور و نقد سمیت1لاکھ 48ہزار کامال چوری کرلیا ۔فریادی کی شکایت پر عثمان نگر پولس نے مقدمہ درج کردیا ہے