ناندیڑ:20اپریل (ورق تازہ نیوز)بڑے افسوس کے ساتھ یہ خبر غم دی جاتی ہے کہ شہرناندیڑ میں صرف دس دن کے وقفہ سے معمر بیوی او رمعمر شوہر کاانتقال ہوگیا ۔ناندیڑضلع پریشد کے موظف ایکٹینشن آفیسر محمد عبدالودود عمر 79سال کورونا مرض سے متاثر ہونے کے بعد بروزپیر 19اپریل کو اس دارفانی سے کوچ کرگئے ۔ان کی شریک حیات عمر 74سال اسی جا ن لیوا مرض کے باعث10اپریل کو انتقال کرگئی تھیں ۔

مرحومین‘آل انڈیاتنظیم انصاف ضلع ناندیڑ کے صدر محمدماجد کے والدین تھے ۔ اس طرح صرف دس دن کے وقفے سے دونوں انتقال کرگئے ۔مرحوم عبدالودود کی نماز جنازہ گزشتہ 19اپریل کی شب اسریٰ نگر میں ادا کی گئی اورتدفین قبرستان اسریٰ نگر میں عمل میں آئی۔ مرحوم کے اکلوتے فرزند محمدماجد اپنے والدین کے صدمے سے نڈھال ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ ان کی بڑی بہن کاطبی معائنہ کروانے وہ خود دواخانہ گئے تھے۔

معائنہ رپورٹ کورونا مثبت آئی تھی جس کے بعدانھوں نے انھوں نے اوران کی اہلیہ اور دو بچوں نے بھی معائنہ کروایاتھا اورتمام کی رپورٹ پازیٹیو آئی تھی لیکن علاج کے بعد وہ صحت یاب ہوگئے تھے ۔

لیکن ان کے والدین کافی علاج کروانے کے بعد بھی نہیں بچ سکے جس کاانھیں بے حد افسوس اورغم ہے ۔ادارہ ”ورق تازہ“ محمدماجد کے افراد خاندان کے غم میں برابر شریک ہے ۔اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہے کہ وہ مرحومین کی مغفرت کرے ‘پسماندگان کو صبروتحمل دے ۔