ناندیڑ:یکم اپریل(ورق تازہ نیوز)- سڑک کی حفاظت کے نقطہ نظر سے، موٹر وہیکل ایکٹ 1988 کے سیکشن 129 میں یہ بتایا گیا ہے کہ سڑک پر گاڑی چلاتے وقت دو پہیہ والوں کو ہیلمٹ پہننا چاہیے۔ اس سلسلے میں محترم ہائی کورٹ اور محترم سپریم کورٹ نے یہ بھی فیصلہ دیا ہے کہ دو پہیہ گاڑی چلاتے وقت ہیلمٹ پہننا ضروری ہے۔

اس سلسلے میں محترم ضلع کلکٹر ناندیڑ نے 30 مارچ 2022 کو سرکلر جاری کیا ہے۔سب ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر ناندیڑ نے اس سلسلے میں ایک پریس ریلیز جاری کی ہے۔ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر نے ایک پریس ریلیز میں اپیل کی ہے کہ سرکاری دفتر میں صرف دفتری کام کے لیے آنے والے شہریا ن اور سرکاری ملازمین وافسران کیلئے ہیلمیٹ لازمی قرار دیاگیاہے ۔ اسلئے عام شہریان پرہیلمیٹ کولازمی قرار نہیںدیاگیا ہے۔