ناندیڑ:صرافہ بازارکے کپڑا مارکیٹ میںواقع طہورا کلیکشن میں شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی ‘لاکھوں کا مال خاک
ناندیڑ:16فروری۔(ورق تازہ نیوز)قدیم شہر کے صرافہ بازار سے متصل کپڑا مارکیٹ میںواقع طہورا کلیکشن میں کل شب شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی کاواقعہ رونما ہوا جس میں تقریبا آٹھ لاکھ روپیوں کامال جل کرخاک ہوگیا ۔مختصر تفصیل کے مطابق صرافہ بازار سے متصل کپڑا مارکیٹ میں کپڑوں کی دوکانیں واقع ہیں۔
سیدی کامپلکس میںواقع طہورا کلیکشن میں کل شب دیڑھ بجے شارٹ سرکٹ سے اچانک آگ لگ گئی ۔اورکچھ ہی دیر میں آگ نے دوکان کواپنی لپیٹ میںلے لیااورسارے کپڑے جل کر خاکستر ہوگئے ۔ ایک اندازے کے مطابق 8لاکھ روپیوں کا مال جل گیا ہے ۔دوکان مالک نے بتایا کہ انھوںنے چار دن قبل ہی پانچ لاکھ روپیوں کا نیا مال بھرا تھااور کیونکہ آئندہ دنوں میں شادیوں کاسیزن شروع ہونے والاتھا ۔ آگ پر قابوپانے کے لئے رات دیر گئے تین فائربریگیڈ
گاڑیوں کو طلب کیاگیاتھا جنہوںنے پوری جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا ۔
ناندیڑ:خواجہ مٹھائی گھرکے مالک محمدخواجہ کا انتقال
ناندیڑ:16فروری۔(ورق تازہ نیوز)برقی چوک کے مشہور خواجہ سویٹ ہاو¿س کے مالک محمد خواجہ(عمر90سال ) کاآج بروز اتوار کو دوپہر بارہ بجے طویل علالت کے باعث انتقال ہوگیا۔آج رات 9 بجے مسجد قریشیہ کے بارہ امام قبرستان میں انھیں سپرد خاک کیا گیا۔ ناندیڑ شہرمیں میٹھائی کے تاجروں میں انکا نام کافی عزت و احترام سے لیا جاتا تھا ۔ان کے پسماندگان میں بیوی ، 5 بیٹے ، 4 بیٹیاں ہیں۔