ناندیڑ:صابرچاوس-عبدالغفارمیں کانٹے کامقابلہ ‘آج نتائج

ناندیڑ:6فروری۔(ورق تازہ نیوز)زون نمبر 13(D) چوپالہ مدینہ نگر کے ضمنی چناو کےلئے آج 6فروری کو رائے دہی عمل میں آئی ۔صبح ساڑھے سات تا ساڑھے پانچ بجے تک کُل 24رائے دہی مراکز پرانتخابی عمل پُرامن طور پر مکمل ہوا ۔اس زون میں کُل 20ہزار464ووٹرس ہیں۔

آج 10ہزار661ووٹر س نے رائے دہی میںحصہ لیا جس کا فیصد 52.10% رہاجس میں مرد ووٹرس 5719 اور خواتین 4942ووٹرس نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔رائے دہی مرکز نمبر13/11برہمپوری میں سب سے زیادہ 71.32فیصد ووٹنگ ہوئی اور سب سے کم رائے دہی مرکز نمبر 13/18ضلع پریشد اسکول چوپالہ میں 40.11فیصد ہوئی ۔اس زون میں اصل مقابلہ مجلس کے امیدوارصابرچاوس اور کانگریس کے عبدالغفارکے درمیان ہے ۔ان دونوں امیدواروں نے کامیابی کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگادیا ہے ۔

ایک طرف جہاں کانگریس کیلئے ایک سیٹ وقارکامسئلہ ہے وہیں مجلس نے بھی پوری طاقت اس زون پر لگادی ہے۔ مذکورہ انتخابات کےلئے کمشنر و الیکشن آفیسر ارون ڈونگرے کی رہنمائی میں ریٹرئنگ آفیسر لطیف پٹھان ‘معاون آفیسر ارون جرہاڑے ‘غلام محمدصادق ‘اورزونل آفیسرفرحت اللہ بیگ ‘مادھو باشیٹی ‘ ڈاکٹررئیس الدین ‘پرکاش کامبڑے ومحکمہ انتخاب کے ملازم اختر انعامدار ‘محمدیونس‘سنتوش جوشی اور دیگرافسران وملازمین نے سخت محنت کی ۔اس کے علاوہ اتوارہ پولس اسٹیشن کے پی آئی پردیپ کاکڑے اپنی پوری ٹیم کے ساتھ انتخابی عمل کے اختتام تک گشت پرمعمور رہے۔ اس چناوکے نتائج کل 7فروری کوظاہر کئے جائیںگے جس پرشہریان کی نظریں مرکوز ہیں۔