ناندیڑ:شیوجینتی کے موقع پر مسلم نوجوانوں کی جانب سے پانی کی مفت تقسیم

ناندیڑ:19فروری۔(ورق تازہ نیوز)مہاراشٹر کے سابقہ حکمراں اورہندو۔ مسلم اتحادکے علمبردارچھترپتی شیواجی مہاراج کی جینتی آج بروز بدھ کو سارے ضلع میںدھوم دھام سے منائی گئی ۔

ضلع میں مختلف ثقافتی اورقومی یکجہتی کے پروگراموں کاانعقاد عمل میں آیا ۔ اسی طرح کا ایک مختصر پروگرام شہر کے مسلم اکثریتی علاقہ حضرت پیربرہان نگر میں منعقد ہوا ۔

♨️Join Our Whatsapp 🪀 Group For Latest News on WhatsApp 🪀 ➡️Click here to Join♨️

جہاں پر علاقہ کے سماجی کارکن اسلم خان اور دوست احباب نے آج حضرت پیربرہان نگرمیں شیوبھکتوں کاگلاب کا پھول دے کر خیر مقدم کیااور انھیں مفت پانی پاوچ تقسیم کئے گئے ۔

WARAQU-E-TAZA ONLINE

I am Editor of Urdu Daily Waraqu-E-Taza Nanded Maharashtra Having Experience of more than 20 years in journalism and news reporting. You can contact me via e-mail waraquetazadaily@yahoo.co.in or use facebook button to follow me