ناندیڑ:شیخ غلام مصطفی کاانتقال‘16جنوری کوتدفین

ناندیڑ : 15 جنوری (ورق تازہ نیوز) ۔شیخ غلام مصطفی ساکن دولہے شاہ رحمن نگر، واگھی روڈ ناندیڑ کا طویل علالت کے بعد آج انتقال ہوگیا۔ انکی نماز جنازہ و تدفین کل 16جنوری بروز جمعرات صبح 10 بجے دولہے شاہ رحمن نگر پانی کی ٹاکے کے پاس ادا کی جائے گی۔

مرحوم، شیخ اکرام الدین ( بینکNMC ) انکے والد تھے۔ انکے پسماندگان میں چار بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔ اس غمناک موقع پر ادارہ عالمی تحریک لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہے اور رب العزت سے دعا گو ہے کہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انکے درجات کو بلند فرمائے۔