ناندیڑ:30ڈسمبر۔(ورق تازہ نیوز)آج بروزاتوار 30ڈسمبر کوشہرکے شیام ٹاکیز میں رنویر سنگھ کی نئی فلم ”سمبا“ کے دوپہرکے شو کے دوران دو گروپ میں زبردست مارپیٹ و کافی ہنگامہ آرائی ہوئی جس کے بعدایک گروپ کے نوجوانوںنے تھیٹر کے باہرآکر سینماہال کی توڑ پھوڑ کردی ۔عدالت میں کام کرنے والے پولس انسپکٹر وکرم ہراڑے نے دوڑتے ہوئے جاکر تین افراد کو پکڑ لیا ۔
تفصیلات کے مطابق آج اتوار کو شیام ٹاکیز میں رنویرسنگھ کی نئی فلم سمبا کا دوپہر تین تا چھ بجے کاشو جاری تھا اسی دوران دو گروپ میں بحث و تکرار ہوگئی جس پر سینما دیکھنے والے دیگر افراد نے مخالفت کی ۔ جس کے بعدایک گروپ سینماہال سے باہر آیااورانتظامیہ کو اسکی اطلاع دی اور کہاکہ دوسر ے گروپ میں ہال سے باہر نکالیں لیکن سینما ہال انتظامیہ نے ایسا کرنے سے منع کردیاجس کے بعد شیام ٹاکیز انتظامیہ کی مخالفت میں یہ گروپ غصہ میںآگ بگولہ ہوگیااور سینما ہال کے باہر زبردست سنگباری کردی جس میں ہزاروں روپیوں کانقصان ہوا ۔
اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی سنجے جادھو‘ ایڈیشنل ایس پی اکشے شندے سرگرم ہوگئے اور اکشے شندے و ڈی واے ایس پی ابھیجت فسکے جائے واردات پہنچ گئے ۔ وزیر آباد پولس کی ٹیم بھی فی الفور پہنچ گئی ۔ پولس کودیکھ کر سنگباری کرنے والے نوجوان فرار ہوگئے لیکن تین نوجوان انکے پولس کے ہاتھ لگ گئے ۔ اس معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے اور وزیر آباد پولس اسٹیشن میںمقدمہ درج کرنے کاعمل جاری تھا۔