ناندیڑ::25 نومبر۔(ورق تازہ نیوز) شہر کے گووند نگرمیں نالہ کے قریب ایک 24 سالہ نوجوان نے آپسی پرانے تنازعہ کی وجہ سے 21 سالہ نوجوان کوموت کے گھاٹ اتاردیا ہے ۔ ایئرپورٹ پولیس اسٹیشن سے ملی اطلاع ملیکہ مطابق قاتل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔فریادی نیلابائی بھگوان گوریکر (عمر55)ساکن گووند نگر ناندیڑنے پولس میں درج کرائی گئی شکایت کے مطابق میرا بیٹا کرشنا بھگوان گوریکر (عمر21) پانچ چھ ماہ قبل جس فائنانس کمپنی میں کام کرتاتھا وہاںپر راجو مہاراج کی سالگرہ کے موقع پر امول نارائن بکترے (عمر24) اور میرے بیٹے کرشنا کے درمیان جھگڑا ہوا۔

لیکن ہم نے اس وقت کوئی شکایت درج نہیں کرائی تھی۔ مگر24 نومبر کی رات 10 سے 10.30 بجے کے درمیان جب میں گھر پر تھی، میری گلی کا ایک بچہ گھر آیااور کہنے لگا کہ گوئند نگر نالے کے پاس کرشنا کوبہت مارا پیٹاگیا ہے اور خون میں لت پت ہے۔ جب میں میں وہاں پہنچی تو کرشنا کی حالت تشویشناک تھی۔ مقامی لوگوں کی مددسے اسے اسپتال منتقل کیاجارہاتھا کہ کرشنا نے راستے میںدم توڑ دیا۔پولس نے اس شکایت پر امول بکترے کے خلاف قتل کامقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا ہے۔ائیرپورٹ پولس اسٹیشن کے پی آئی سنجے ننورے ‘پولس عملدار باباگجھارے اوردیگر پولس ملازمین جائے واقع پر پہنچے اور قتل کاپنچنامہ کیا۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔