ناندیڑ:8مئی (ور ق تازہ نیوز)شہر میں گزشتہ دیڑھ ماہ سے لا ک ڈاون نافذ ہے لیکن شہر کے کچھ بازاروں میں دوکانیں کھلی اور کچھ میں بند ہیں ،کچھ تاجر

لاک ڈاون پرعمل نہیں کررہے ہیں اسلئے بی جے پی تاجر اگھاڑی کی جانب سے ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کے کمشنر کوایک میمورنڈم دیتے ہوئے ان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ شہر کے تمام بازاروںاور تاجروں کے ساتھ یکساں سلوک کرتے ہوئے سبھی کو لاک ڈاون پر پابندی سے عمل کرنے کاحکم دیں ۔

کروناوباءکے دوران مہاراشٹر حکومت نے ریاست میں لاک ڈاون نافذ کر رکھا ہے ۔ ناندیڑشہر میں یہ نافذ ہے لیکن شہر کے کچھ بازاروں میں دکانیں کھلی ہیں جن کے خلاف انتظامیہ کاروائی نہیں کررہا ہے ۔ اگھاڑی کے میمورنڈم میں یہ سوال اٹھایاہے کہ کیا ایسے بازاروں کوووٹ بینک کے نام پر کھلی چھوٹ دی جارہی ہے؟ کورونا وباءکے دوران اصولوںپرعمل درآمد ہواس لئے میونسپل کارپوریشن نے ایک خصوصی دستہ تشکیل دیا ہے ۔جوچندتاجرون کے خلاف نا انصافی کررہے ہیں ۔ان سے جرمانہ کی رقم وصول کررہے ہیں ۔

لیکن جن شہری علاقوں میںدن بھر دوکانیں اور کاروبار کھلے ہیں ان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی جارہی ہے ۔میمورنڈم ایسابھی ریمارک کیا ہے ۔ بی جے پی تاجر اگھاڑی کے وفد کوناندیڑ کے ایم پی پرتاپ پاٹل چکھلی کر اوربی جے پی ضلع صدر پروین سالے کی تائید حاصل ہے اورانہی کی ہدایت پر وہ آئے ہیں ۔ اس موقع پر بی جے پی تاجراگھاڑی کے ضلع صدر سچین راوکا ‘ ضلع ترجمان دھیرج سوامی ‘سوشل میڈیا انچارج راج یادو ‘ ضلع جنرل سیکریٹری روپیش ویاس ‘ سریش نیلاوار و دیگر تاجر موجودتھے۔