ناندیڑشہر کے ناوگھاٹ پُل سے خاتون کی ندی میں چھلانگ کی کوشش

625

ناندیڑ:9نومبر ( ورقِ تازہ نیوز)شہرکے ناوگھاٹ علاقہ میںگوداوری ندی پرواقع پل سے آج دوپہر ایک خاتون نے ندی میںچھلانگ لگاکر خودکشی کرنے کی کوشش کی ۔ جسے جیورکشک دل کی ٹیم کے رکن نے بچالیا ۔آج دوپہر کے وقت قدیم شہر کے ناوگھاٹ پُل پرایک 25تا30سالہ شادی شدہ خاتون آئی جوزندگی سے تنگ آکر خودکشی کرنے کی کوشش کررہی تھی

اس وقت وہاں موجود جیورکشک دل کے رکن سید اشفاق کو جیسے ہی اس بات کا علم ہوا انھوںنے خاتون کو خودکشی کرنے سے روک لیا ۔اوراسکی اطلاع فی الفور اتوارہ پولس اسٹیشن کو دی۔ اتوارہ کے اسسٹنٹ پی آئی شیوسام سوامی یہاں پہنچ گئے انکے معاونین نے خاتون کو تحویل میں لے لیا ۔