ناندیڑ:29جنوری ۔(ورق تازہ نیوز)شہر ناندیڑکے معروف تاجر عبدالبشیر ولد محمدحیات (لال داڑھی زردہ والے) کاآج بروز جمعہ 29 جنوری کو بعد نماز جمعہ چلتے ہوئے گر جانے کے باعث اچانک انتقال ہوگیا ۔

مرحوم عبدالبشیر کی عمر 68سال تھی ان کی نماز جنازہ   بروزہفتہ 30 جنوری کو  بعد نماز فجرصبح سات بجے مسجد قریشیہ منیارگلی میں ادا جائے گی اورمکہ مسجد(مرکز) چوک بازارناندیڑ کے قبرستان میں تدفین عمل میں آئے گی۔

ان کے پسماندگان میں اہلیہ ‘ دو بیٹیاں اورایک بیٹا ہیں ۔مرحوم شہر کے معروف ایڈوکیٹ محمد عبدالباری صدیقی کے حقیقی بہنوی تھے ۔ خداوند کریم سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاءکرے اورپسماندگان میںدائمی صبردے ۔