ناندیڑشہر کے صرافہ علاقہ کا 14 سالہ لڑکا لاپتہ

ناندیڑ:13ستمبر۔ (ورق تازہ نیوز) پولس اسٹیشن اتوارہ حدود میں رہنے والا ایک چودہ سالہ لڑکا ٹیوشن کے لیے گیا ہوا تھا۔ لیکن اسکے بعدگھر واپس نہیں آیا۔ اس طرح پولس نے اس معاملے میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور پولس انسپکٹر بھگوان دھبڑگے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر انہیں کوئی اطلاع ملے تو پولیس کو اطلاع دیں۔

اتوارہ پول اسٹیشن حدود کے علاقہ مارواڑگلی نزد صرافہ کے نمن پرمانند سونی عمر14 سال 12 ستمبر کو ٹیوشن کے لیے صبح 7.45 بجے گھر سے نکلا۔ اسکا ٹیوشن ابچل نگر علاقہ میں ہے۔ لیکن وہ رات تک گھر نہیں آیا۔

تلاش کرنے کے بعد بھی کوئی سراغ نہیں ملا۔اس کے والد نے اس واقعہ کی اطلاع اتوارہ پولس اسٹیشن کو دی۔ پولیس نے صبح ٹیوشن جانے والے راستے کے سی سی ٹی وی فوٹیج تلاش کی لیکن سی سی ٹی وی فوٹیج میں نمن کے گھر واپسی کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے ۔

جس کے بعد پولیس نے تعزیرات ہند کی دفعہ 363 کے تحت مقدمہ درج کیا۔ اس جرم کی تفتیش پولیس سب انسپکٹر راے وڑے کو سونپی گئی ہے۔