ناندیڑ:14 مارچ۔ (ورق تازہ نیوز)ناندیڑ شہر میں کوروناکاقہر دن بدن بڑھتاجارہا ہے اس لئے ضلع انتظامیہ نے 12مارچ سے ضلع میں جزوی لاک ڈاون نافذ کردیا ہے اسلئے شام سات بجے سے شہرکے تمام کاروبار بند ہوگئے ۔اسی کے ساتھ شہر کی تمام اہم شاہراہوں کے اسٹریٹ لائٹ بھی بند ہوگئے اس ضمن میں دریافت کیاگیاتوعلم ہوا کہ ناندیڑ میونسپل کارپوریشن اسٹریٹ لائٹ کے بجلی کنکشن کے لاکھوں روپیوں بجلی کمپنی کو ادا کرناباقی ہے اسلئے کمپنی نے اسٹریٹ لائٹ کابجلی کنکشن ہی منقطع کردیا ہے۔

کل او ر آج رات سارے شہر میں اندھیرے کا راج ہے۔اہم شاہراہوں پرایکدم گہرااندھیرا ہے لیکن گلی کوچوں میں لوگوں نے اپنے گھروں کے باہر کے خود کے بلب روشنی کیلئے روشن کردےے ہیں تاکہ راہگیروںکوکوئی تکلیف نہ پہنچے ۔ناندیڑکارپوریشن پرکانگریس برسراقتدار ہے ۔فی الحال کارپوریشن کی معاشی حالت کافی خستہ ہے جس کی وجہہ سے کارپوریشن پربجلی کمپنی کے 58کروڑ روپے بقایا ہوگئے ہیں۔ جس میں 10کروڑ54لاکھ کا بل صرف اسٹریٹ لائٹ کا ہے۔ حالانکہ کارپوریشن نے کچھ رقم ادا کی ہے لیکن بجلی کمپنی کاکہنا ہے کہ صدفیصد رقم ادا کئے بغیر اسٹریٹ لائٹ کنکشن بحال نہیں کیاجائے گا۔