ناندیڑشہر کی مختصر خبریں
ناندیڑ:سیڈکو سے پندرہ سالہ طالب علم غائب
ناندیڑ:یکم ڈسمبر ۔( ورق تازہ نیوز)شہر کے وسنت راو¿نائیک کالج کے قریب سے گزشتہ دنوں ایک طالب علم لاپتہ ہوگیا ہے گھر والوں کے مطابق کسی نامعلوم فرد انکے بیٹے کو بھگا کر لے گیاہے۔ پولس اسٹیشن دیہی میں فریادی وشوناتھ دیشمکھ نے شکایت درج کروائی کہ 29نومبر کو شب آٹھ بجے وسنت راو¿ نائیک کالج کے قریب سے انکے بیٹے نوناتھ دیشمکھ عمر15سال کوکسی نے اغواءکرلیاہے ۔ نوناتھ نے گھر سے باہرنکلتے وقت کسی بھی فرد کو اس بارے میںاطلاع نہیں دی تھی ۔ والد کے مطابق نامعلوم شخص نے انکے بیٹے کو اغواءکرلیا ہے ۔ دیہی پولس نے اس معاملے میں دفعہ 363کے تحت جرم درج کیا ہے ۔ پی ایس آئی پاٹل مزید تفتیش کررہے ہیں۔
بھاگیہ نگرحدودسے موٹرسائیکل چوری
ناندیڑ:یکم ڈسمبر ۔(نامہ نگار)شہر کے بھاگیہ نگر حدود کے نرہر نگر سے موٹرسائیکل چوری ہوئی ہے ۔ 2نومبر تا3نومبر کی شب نرہرنگر کے وسنت وشو اپارٹمنٹ میں فریادی بھیم راو¿دتاتریہ نے نے اپنی موٹرسائیکل کھڑی کی تھی ۔ اسی شب نامعلوم چوروں نے موٹربائیک چوری کرلی ۔ بھاگیہ نگر پولس نے کل اس معاملے میں فریادی کی شکایت پر مقدمہ درج کیا ہے ۔