ناندیڑشہر وضلع میں لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث دو لٹیرے ایل سی بی کے شکنجہ میں
ناندیڑ:27 /اپریل۔ ( ورقِ تازہ نیوز)لوکل کرائم برانچ کی ٹیم نے ضلع کے مختلف تھانوں کی حدود میں سنگین جرائم میں ملوث اور دیسی پستول لے کر دہشت پھیلانے والے دو مجرموں کو گرفتار کر لیا۔ اس کارروائی میں ان کے پاس سے دو ددیسی پستول کے ساتھ دو زندہ کارتوس بھی برآمد ہوئے ہیں۔
ان دونوں مجرموں سے مزید کچھ جرائم کا انکشاف ہونے کی پیش گوئی ہے اور انہیں مزید تفتیش کے لیے متعلقہ تھانے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔لوکل کرائم برانچ کے پولس انسپکٹر دوارکا داس چکھلیکر اب دہشت پھیلانے والے غنڈوں کے لیے سخت اقدامات کررہے ہیں۔ اس لیے مختلف قسم کے ہتھیار رکھنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے۔
جمعرات کی صبح ایل سی بی کے پولیس انسپکٹر دوارکاداس چکھلیکر کو ملنے والی خفیہ اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس کی دو ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ اس کے بعد ضلع کے مختلف تھانوں کی حدود میں چھاپے مارے گئے اور دہشت پھیلانے والوںکو گرفتار کیا گیا اور دیسی پستول بھی ضبط کی گئی۔ پولیس کو اطلاع ملی کہ کرن سنگھ نانک سنگھ گل (23 سال) ناندیڑ پس منظر سے تعلق رکھنے والا ناندیڑ کے نندی گرام سوسائٹی علاقہ میں رہتاہے۔
اس کے مطابق پولیس نے جال بچھا کر اسے گرفتار کرلیا۔ پولیس نے اس کے پاس سے ایک دئسی پستول اور ایک زندہ کارتوس برآمد کیا ہے۔ گِل کو تفتیش کے لیے لمگاو¿ں پولس کے حوالے کر دیا گیا ہے کیونکہ اس کے خلاف لمگاو¿ں تھانے میں مختلف جرائم درج ہیں۔لوکل کرائم برانچ کے دوسرے دستے نے دیگلور تعلقہ کے مرلھیل پولس تھانہ حدود میں آنے والے وزر پھاٹہ میں چھاپہ مارا اور انکیت بالاجی ماروتی سوریہ ونشی ساکن دت نگرناندیڑ کوگرفتار کرلیا ۔اس دوران ایک دیسی پستول اور زندہ کارتوس بھی ضبط کئے گئے ۔