ناندیڑ:2 مارچ (ورق تازہ نیوز)جیسے جیسے دن گزرتے جارہے ہیں ناندیڑضلع میں کورونا مریضوں کی تعدادمیںروزانہ اضافہ کاسلسلہ جاری ہے اوراموات بھی ہورہی ہے جس سے اندازہ ہوتاہے کہ ناندیڑمیں کوروناکاخطرہ بڑھتاجارہا ہے بالخصوص ناندیڑ شہرمیں سب سے زیاد ہ متاثرین پائے جارہے ہیں۔اسلئے شہرمیں کوویڈکاخطرہ زیادہ بڑھ گیا ہے ۔

آج بروز منگل 2 مارچ کوکورونا رپورٹ میں 93 افراد پازیٹیو پائے گئے ہیں ان میں سے 44 آر ٹی پی سی آر ٹیسٹنگ اور 49 اینٹیجن کٹس ٹیسٹنگ میں متاثر پائے گئے۔ اس کے علاوہ آج 56 متاثرین کوڈسچارج دیاگیا ہے۔آج بھی ضلع میں 1 ہزار 411 افراد کی کوویڈ19 کی جانچ رپورٹ موصول ہوئی جس میں 1 ہزار 315 رپورٹیں منفی آئی ہیں اور 93 پازیٹیو پائے گئے۔ ضلع میں اب متاثرین کی مجموعی تعداد 23ہزار837 ہوگئی ہے جن میں سے 22ہزار385 متاثرین کو طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا ہے۔

اسپتال میں کل 636 مریض زیر علاج ہیں اور ان میں سے 18 کی حالت تشویشناک ہے۔ناندیڑ کے تروڑا بزرگ تعلق رکھنے والی ایک 70 سالہ خاتون پیر یکم مارچ 2021 کو گورنمنٹ میڈیکل کالج ، وشنوپوری ، ناندیڑ میں انتقال کر گئیں ، جب کہ ناندیڑ کے سمیرا باغ کا ایک 65 سالہ شخص منگل ، 2 مارچ ، 2021 کو علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ وہ ڈسٹرکٹ ہسپتال کوویڑ ہسپتال ، ناندیڑمیں زیرعلاج تھا۔ناندیڑضلع میں مہلوکین کی مجموعی تعداد 602 ہوگئی ہے۔

ناندیڑ ضلع میں صحت یاب مریضوں کی شرح تناسب کم ہوکر 93.90 فیصدتک پہونچ گئی ہے ۔آج 93 پازیٹیو کیسیز کی تفصیل اس طرح ہے ۔ آر ٹی پی سی آر کے معائنے میں ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کے علاقوں میں 34 ، لوہا میں 3 ، مکھیڑ میں 1 ، لاتور میں 1 ، ناندیڑ دیہی میں 1 ، قندھار میں 1 ، ہنگولی میں 1 اور پربھنی کا1 مریض پایاگیا۔ اینٹی جن ٹیسٹ میں ناندیڑ میونسپل کارپوریشن حدود میں37 ، قندہار 1 ، مکھیڑ 1 ،حدگاو¿ں 1 ، کنوٹ 5 ،ایوت محل‘4 میں متاثرین پائے گئے۔