ناندیڑ:26اپریل (ور ق تازہ نیوز)آج سارا شہر کورونا ولاک ڈاون کی وجہہ سے پریشان حال ہے۔ ایسے پریشان کن حالات میںبھی مجرمانہکردار کے حامل افراد چوری ولوٹ مار سے بازنہیں آتے ہیں۔ فی الحال شہر کے شیواجی نگر پولس اسٹیشن حدود کے علاقوں میںپاکٹ ماروںنے دھوم مچارکھی ہے ۔ آٹورکشہ میںسفر کرنے و الے مسافروں کو لوٹا جارہا ہے ۔گزشتہ روزایک کاشتکار کوبھی رکشہ میںدوران لوٹ لیاگیا اسکی تحویل سے نقد50ہزار روپے چوری کرلئے گئے۔

اس سے قبل بھی آٹورکشہ میں سفر کے دوران مسافروںکی جیب سے نقدرقم چوری کے واقعات رونما ہوچکے ہیں۔چند ماہ قبل بھاگیہ نگر حدود میں رہنے والے مجاہد آزادی نے بینک میںاپنے اکاﺅنٹ سے نقد 25ہزار کی رقم نکالی تھی جسے بھی پاکٹ ماروں نے اڑا لیاتھا۔گزشتہ روز اردھاپورتعلقہ کے موضع سیلگاوں کے کسان کشور راو صاحب راجے گورے 35سال زرعی سامان کی خریدی کےلئے آٹورکشہ میں سوار ہوکر نیو مونڈھا کی سمت جارہاتھا۔کچھ دور جانے کے بعد تین افراد آٹورکشہ میںسوار ہوئے۔اجول گیس ایجنسی کے قریب جب انکا آٹورکشہ پہنچا ان تینوں میںسے ایک فرد نے انکے پینٹ کی جیب سے نقد50ہزار روپے نکال لئے او ر پھر تینوںبھی مرحلہ وار آٹورکشہ سے اتر گئے،کچھ دیر بعدفریادی کو علم ہوا کہ انکے جیب سے نقد رقم چوری ہوگئی ۔اس واقعہ سے کاشتکار کافی پریشان ہوگیااورفی الفور شیواجی نگر پولس اسٹیشن سے ربط قائم کیا۔پولس نے حسب روایت نامعلوم چور کے خلاف مقدمہ درج کردیاہے ۔