ناندیڑ:10مئی (ور ق تازہ نیوز)شہر ناندیڑمیں دن بدن جرائم میںا ضافہ ہوتاجارہا ہے ۔ بالخصوص ریوالورکی دھاک پر لوٹنے کی واراتیں عام ہوگئی ہیں ۔ ہر کچھ دن کے وقفہ سے شہر میں اسطرح کی واردات رونما ہورہی ہے ۔آٹھ دن قبل بھی اسی طرح کی واردات کوٹھا علاقہ میںرونما ہوئی تھی مگر لٹیرے ناکام ہوگئے تھے۔

آج پیر کے دن بھی شہر کے ہنگولی گیٹ اووربریج پر دوپہر بارہ بجے کے درمیان تین افراد نے ایک تاجرکو بندوق کی دھاک دکھاکر ان سے نقدپندرہ لاکھ روپے چھین لئے ۔تفصیل کے مطابق شہر کے نیو مونڈھا علاقہ میںواقع یوگیش مارکیٹینگ کے مالک اوم بورلے پواراپنے کاروبارکی رقم آج دوپہر پونے بارہ بجے بینک میں جمع کروانے کیلئے اپنی دوکان سے روانہ ہوئے جب وہ ہنگولی گیٹ اووربریج سے چکھلواڑی کارنر کی سمت جارہے تھے

اسی وقت اسپلینڈر موٹرسائیکل پرسوارتین نامعلوم افراد (جس میں ایک سکھ نوجوان بھی تھا) اُس نے فریادی پوار کیگاڑی کو روک دیاپھر ایک نوجوان نے اپنے پاس موجود بندوق نکال کر فریادی سے رقم کابیاگ چھین لیااورراہ فرار اختیار کرلی ۔اس واقعہ کی اطلاع پولس کے اعلیٰ حکام کو ملتے ہی ایس پی پرمود کمارشیوالے ‘ڈی واے ایس پی دیشمکھ ‘وزیر آباد پولس اسٹیشن کے پی آئی جگدیش بھنڈاروارودیگر پولس ملازمین جائے واردات پر پہنچ گئے اور فریادی سے تمام تفصیلا ت حاصل کیں
۔