ناندیڑ:شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف دھنے گاوں ۔مجاہد پیٹھ گرام پنچایت میں قرارداد منظور

ناندیڑ:یکممارچ۔(ورق تازہ نیوز)ناندیڑ تعلقہ کے دھنے گاوں ۔مجاہد پیٹھ گرام پنچایت میںمرکز کے شہریت ترمیمی ایکٹ (سی اے اے) اور این آر سی کے خلاف اکثریتی ووٹوں سے قرارداد منظور کرلی گئی

ا۔س طرح یہ گرام پنچایت سی اے اے اور این آر سی کے خلاف قرارداد منظور کرنیوالی مہاراشٹر کی پہلی گرام پنچایت بن گئی ہے ۔پنچایت کے 17 ممبران میںسے 12ممبران نے سی اے اے ‘این آر سی مخالف تجویز کی تائید کی

۔اس طرح سی اے اے ااور این آر سی کی مخالف قرارداد منظور ہوئی ۔ان دونوں قوانین کے خلاف سارے ملک میں احتجاج ہورہاہے ۔ اسی مسئلہ پر گزشتہ ہفتہ دہلی میں ہندو ۔مسلم فرقہ وارانہ فسادات بھی ہوئے ہیں جن میں اب تک 45افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔