ناندیڑ:7ڈسمبر۔(ورق تازہ نیوز)آج 7ڈسمبر کوناندیڑ شہر کے حساس سمجھے جانے والے گاڑی پورہ علاقہ میں معمولی بات پر دوگروپ میں فرقہ وارانہ کشیدگی پھیل گئی۔ جس کے بعد سارے شہر میںافواہوں کابازارگرم ہوگیا ۔


گاڑی پورہ میں چھوٹی درگاہ کے قریب دونوں گروپ میں زبردست سنگباری ہوئی۔ جس کی وجہہ سے سڑکوں پرہرجگہ پتھر واینٹ پھیلے ہوئے تھے ۔ جسے رات دیر گئے ڈپٹی میئر عبدالغفار کی کوششوںسے ایک ٹیمپو میں جمع کرکے سڑک کو صا ف کیاگیا۔مجلس کے قائدسید معین‘سماجی کارکن بابو بھائی کھوکے والے کے علاوہ عبدالحبیب باغبان ودیگر سیاسی و سماجی کارکنان بھی فی الفور جائے واقعہ پر پہنچ گئے اور امن کی اپیل کی۔

ایس پی پرمودکمار شیوالے نے بھی عوام الناس سے افواہوں پردھیان نہ دینے کی اپیل کی اورکہاکہ گاڑی پورہ میں سکون ہے۔گاڑیوں و دوکانوں کوتوڑ پھوڑ کاکوئی واقعہ پیش نہیں آیا ۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔