ناندیڑ:19 مارچ(ورق تازہ نیوز) کنوٹ تعلقہ کے پارڈی (کھو) گاو¿ں میں آج صبح ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو کلہاڑی کے وار کر کے قتل کر دیا۔کنوٹ پولیس نے قاتل شوہر کو گرفتار کر لیا ہے۔شنکر ہنوتا راجولواڈ کی طرف سے درج کرائی گئی شکایت کے مطابق، 28 سالہ شام سندر بھاو   راو  دھامیواڈ نے کلہاڑی کی مدد سے اپنی بیوی چندرکلا، 25سال،پر متعددوارکرکے قتل کردیا۔

یہ سنگین و اردات آج 19مارچ کو رونما ہوئی ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کنوٹ پولیس انسپکٹر ابھیمنیو سالنکے اور ان کے ساتھی پارڈی گاو¿ں پہنچے۔ مکمل تفتیش کے بعد پولیس نے مقتولہ کے شوہر شام سندر بھاو¿ راو¿ دھامیواڈ کو گرفتار کرکے اس کے خلاف بیوی کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس وجے ڈونگرے اور انسپکٹر آف پولیس ابھیمنیو سالونکے کی رہنمائی میں ڈپٹی انسپکٹر ساونت مزید تحقیقات کررہے ہیں۔